Meta

‏اسٹیٹس اور چینلز میں اشتہارات

‏WhatsApp پر لوگوں کی توجہ حاصل کریں

WhatsApp پر لوگوں تک رسائی حاصل کریں

اپنے بزنس کے بارے میں آگاہی بڑھائیں اور نئے کسٹمرز کو متوجہ کریں، اپنی کمپینز کو WhatsApp اسٹیٹس تک بڑھائیں تاکہ ان لوگوں تک پہنچا جا سکے جو پہلے ہی وہاں اپنا وقت گزارتے ہیں۔

ایک خاتون پودوں سے بھری ہوئی ٹوکری تھامے ہوئے ہے
ایک مرد اور خاتون ایک بینچ پر گفتگو کرتے ہوئے بیٹھے ہیں
ایک خاتون بیٹھی ہوئی ہے اور اپنا سمارٹ فون استعمال کر رہی ہے
لوگوں کا ایک گروپ جو ساتھ مل کر خوشی سے تصویر لے رہا ہے
جیکٹ سلتا ہوا ایک شخص

1.5 ارب+

صارفین روزانہ اپ ڈیٹس ٹیب پر جا کر اپنے پسندیدہ افراد اور تنظیموں کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں یا چینلز دیکھتے ہیں۔

اسٹیٹس میں اِشتہارات

لوگ اور بزنسز اسٹیٹس کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹس اور ٹیکسٹ شیئر کرتے ہیں جو 24 گھنٹوں کیلئے دستیاب رہتا ہے۔ WhatsApp اسٹیٹس میں اشتہارات لوگوں کو ان کے آرگینک اسٹیٹس کنٹنٹ کے درمیان دکھائی دیتے ہیں۔

اپنی Meta اشتہار کمپینز کو WhatsApp اسٹیٹس تک بغیر کسی رکاوٹ کے وسعت دیں اور کسٹمرز کو WhatsApp گفتگو، اپنی ویب سائٹ، یا جلد ہی اپنی ایپ پر لے جائیں۔

A fan layout of different ads on WhatsApp

WhatsApp چیٹ

جب لوگ آپ کے اشتہار پر کلک کرتے ہیں تو انہیں براہ راست آپ کے بزنس کے ساتھ WhatsApp چیٹ میں لے جایا جاتا ہے۔ اس سے سوالات کا جواب دینا، تجاویز شیئر کرنا، اور انہیں خریداری کے قریب لانا آسان ہو جاتا ہے۔

ویب سائٹ

لوگوں کو اپنے اشتہار سے اپنی ویب سائٹ کے کسی پیج جیسے پراڈکٹ پیج، لینڈنگ پیج یا خصوصی آفر پر بھیج کر، آپ ٹریفک میں اضافہ کر سکتے ہیں، لیڈز حاصل کر سکتے ہیں اور کسٹمر کی کارروائی کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

ایپ

لوگوں کو اپنے اشتہار سے براہ راست اپنی ایپ پر بھیجنے سے آپ کو بزنس کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جیسے ایپ انسٹالز میں اضافہ کرنا یا مخصوص اِن ایپ کارروائیوں میں اضافہ کرنا۔
(جلد آرہا ہے)

An image example of WhatsApp Ads promoted channels

پروموٹڈ چینلز

لوگ چینلز کا استعمال کر کے اپنے پسندیدہ لوگوں، برانڈز اور تنظیموں سے یک طرفہ براڈکاسٹس حاصل کرتے ہیں جیسے کہ ٹیکسٹس، تصاویر، ویڈیوز، سٹیکرز اور پولز۔

اشتہارات کے ذریعے پروموٹ کیے ہوئے چینل سے آپ کے بزنس کو دریافت کیے جانے میں مدد ملتی ہے، کیونکہ اس سے آپ کا چینل ڈائریکٹری میں بوسٹ ہوتا ہے اور لوگوں کیلئے موزوں کنٹنٹ تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

صحیح جگہ پر اشتہارات

ہمارے اشتہارات اسٹیٹس اور چینلز میں نظر آئیں گے، جہاں لوگ نئی چیزیں دریافت کرنے کیلئے متوجہ ہوتے ہیں۔ ‏WhatsApp پر ذاتی میسجنگ کے تجربے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اور ذاتی میسجز، کالز اور اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتے ہیں، جنہیں اشتہارات دکھانے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

لاک کا سبز آئیکن

ذاتی چیٹس پرائیویٹ رہتی ہیں

پرائیویسی شیلڈ کا سبز آئیکن

ذاتی ڈیٹا WhatsApp کے ساتھ محفوظ رہتا ہے

سلائیڈر کا سبز آئیکن

ترجیحات کو کنٹرول کرنا آسان ہے

‏WhatsApp کی مدد سے اپنے بزنس کو بڑھائیں

فوری طور پر مزید کسٹمرز کو متوجہ کریں۔ آج ہی اپنی کمپین بنائیں۔

کنٹنٹ کو ذاتی نوعیت کا بنانے، اشتہارات کو موافق بنانے اور ان کی پیمائش کرنے، اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے میں مدد کیلئے ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ سائٹ پر کلک کر کے یا سائٹ پر جا کر آپ اتفاق کرتے ہیں اور ہمیں کوکیز کے ذریعے Meta میں یا اس سے باہر آپ کی معلومات جمع کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مزید جانیں، بشمول دستیاب کنٹرولز کے بارے میں: کوکی پالیسی